Swat

ایلم پہاڑی، فورسز کے سرچ آپریشن میں غار سے خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور بونیر کے سنگم پر ایلم کی پہاڑی میں فورسز کے سرچ آپریشن میں ایک غار سے خودکش جیکٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کے مطابق پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں ایک بڑے غار سے دو خود کش جیکٹ، سولر سسٹم، دو وائرلس، چار دستی بم، ایم ٹی ایف بندوق، دو موبائل اور دو ٹارچ برآمد کیے گئے۔ ان کے مطابق ایلم کی پہاڑی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔