سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے سپیشل فورس پولیس کے خلاف شوکاز نوٹسز اور کارروائی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹسز فائل کرنے کا حکم صادر کیا۔ ریگولر ملازمین کے خلاف انکوائری کے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم صادر کیا۔ جسٹس ارشد علی خان اور جسٹس وقار احمد خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پولیس ملازمین کی جانب سے دائرکردہ رٹ پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے ریگولر ملازمین کے خلاف باقاعدہ رولز کے تحت انکوائری کے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ اگر کسی ملازم کو انکوائری کے بعد پروفیشنل مس کنڈکشن کا مرتکب پایا گیا، تو اس کے بعد اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں سپیشل فورس پولیس ملازمین کے خلاف شوکاز نوٹسز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بلامزید کارروائی فائل کرنے اور ان کے خلاف ایکشن لینے سے منع کیا۔ فیصلہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوں کہ سپیشل فورس ملازمین ریگولر ملازمین نہیں ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف سول سرونٹ رولز کے تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔
Swat
