(باخبر سوات ڈاٹ کام)شیخ زید النہیان ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیشِ نظر مریضوں اور طبی عملہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیجولٹی بلڈنگ سے باہر 3 الگ ٹرائج او پی ڈیز روم تیار کررہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے لیے الگ ویٹنگ روم ہوں گے۔ ان رومز میں تمام سہولیات موجود ہوں گے اورمریضوں کو صاف ستھرے ماحول میں رجسٹریشن پوائنٹ کے سامنے علاج معالجہ کی سہولیات بروقت مہیا ہوں گی۔یہ عمل کورونا وائرس کی روک تھام میں مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرائج او پی ڈی میں ڈاکٹر سے معائنے کی صورت میں طبی سہولیات انتہائی جلدی میسر ہوں گی۔ مریضوں کو مزید طبی سہولیات دینے کی اگر ضرورت پڑی، تو یہی ٹرائج او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز مریضوں کومتعلقہ شعبوں میں علاج معالجے کے لیے ریفر کرے گا۔
Swat
