Swat

سیدو شریف، لڑکے کو تنگ کرکے خودکشی پر مجبور کرنے والا ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف میں جواں سال لڑکے کو تنگ کرکے خودکشی پر مجبور کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او سیدو شریف محمد اسحاق خان نے سیدو شریف کے علاقے برکلے میں نوجوان فیصل خان کو تنگ اور بلیک میل کرنے اور اسے خود کشی پر مجبور کرنے والے ملزم گوہر رحمان سکنہ برکلے کے بارے میں بتایا کہ 19 اپریل کو سیدو شریف کے علاقے بر کلے میں نوجوان فیصل خان نے خودکشی کی تھی۔ 174 ض ف میں باقاعدہ انکوائری کاآغاز کیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم گوہر رحمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے۔ اس کے بعد گذشتہ روز ان کے والد ابراہیم نے باقاعدہ دعویداری کی، جس پر پولیس نے ملزم گوہر رحمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔