Swat

پاک پی ڈبلیو ڈی کے نیب زدہ آفیسر کو غیر قانونی ٹھیکے دیے گئے، فضل ربی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      تحریک انصاف ضلع سوات کے رہنما فضل ربی بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے وہ آفیسر جو کہ نیب زدہ ہیں، نے نیب زدہ اور بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو پری کوالیفائیڈ کرکے غیر قانونی ٹھیکے دیے۔ ان کو ایڈوانس ادائیگی بھی کی گئی۔ ان کی آپس میں مک مکا کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کانقصان ہوا ہے۔ جوترقیاتی کام ان کو ٹھیکے میں دیے گئے ہیں ان کا کوئی نام ونشان تک نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کوٹھیکے دیے گئے ہیں جو یہ رقم حکومت کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے حوالے سے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کو پورے ثبوت اور شواہد مل چکے ہیں جس کے حوالے پارٹی کے ذمہ داروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔