سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز شدید بارش سے منگلور کے علاقہ عرق کڑا کڑ میں کچے مکان کا ایک حصہ منہدم ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ مالک مکان طالع مند کے مطابق منہدم ہونے والے حصہ میں موجود تمام سامان بھی ملبے تلے دب کر خراب ہوگیا۔ مالک مکان کے مطابق وہ غریب اور محنت کش ہے، اس لئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے۔
Swat