Swat

سوات، کرونا پھیلنے میں تیزی آگئی، تین افراد جاں بحق، 34 میں وائرس کی تصدیق

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں کرونا وائرس پھیلنے میں تیزی آگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت مزید تین افراد جاں بحق اورمزید34افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 75 سالہ مسماۃ بے نظیر ساکن شاہدرہ مینگورہ، 64 سالہ حسین علی ساکن بریکوٹ اور45سالہ ممتاز احمد ساکن گٹ کوٹو ملاکنڈ جو کرونا وائرس کا شکار تھے، انتقال کرگئے۔ تینوں افراد کو حکومتی ایس اُو پیز کے ذریعے سپردِ خاک کیا گیا۔ سوات میں مزید34افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 309 ہوگئی۔ کرونا سے متاثرہ نئے مریضوں کا تعلق ہزارہ، رنگ محلہ، منگلور، سنگوٹہ، شالپین، ملوک آباد، شاہدرہ، بریکوٹ، غالیگے، شموزئی،اوڈیگرام، بنڑ طاہر آباد، اینگرو ڈھیرئی، سیدو شریف، کوٹا اور ابوہا سے ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔