Swat

سوات میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید15افراد متاثر

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد22ہوگئی۔ مزید15افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے خواجہ آباد کے رہائشی 73سالہ محیب اللہ سیدوشریف اسپتال کے کوروناوارڈ میں زیرعلاج تھے جو اتوار کو چل بسے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین سرکاری ایس او پیز کے تحت کی گئی۔سوات میں مزید15افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے ساتھ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد337ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق جن افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں چھے افراد کا تعلق بریکوٹ، تین کا امانکوٹ، ایک کا تعلق سیدوشریف، ایک کا لنڈے کس، ایک کا قمبر،  ایک کا برہ بانڈئی اور ایک کا تعلق اوڈیگرام سے ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید چار افراد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 93 ہوگئی۔ 

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔