Swat

رحیم آباد پولیس کی کارروائی، فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      رحیم آباد پولیس کی کارروائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ذیشان ولد صاحبزادہ سکنہ ملک آباد تختہ بند نے تھانہ رحیم آبادمیں اپنا رپورٹ درج کرتے ہوئے کہ کہا شمشیر علی ولد شیرین زادہ سکنہ گراؤنڈ کبل بلوگرام کھیتوں میں گھوبی کی فصل کو نقصان پہنچارہاتھا۔میں نے منع کرنے کی کوشش کی توشمشیرنے ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور پستول نکال کر ہم پر فائرنگ کی، جس سے میں اور میرا چچا حکیم زادہ ولد عمر زادہ سکنہ تختہ بند زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔