سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق اور مزید 20افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ کا 70 سالہ زیرِ علاج مریض ہسپتال میں چل بسا، جس کے ساتھ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی۔ جاں بحق شخص کی جنازہ اور تدفین حکومتی ایس او پیز کے تحت کردی گئی۔ سوات میں مزید بیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد وائرس کے شکار افراد کی تعداد 383 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق کرونا سے متاثر ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 95 ہوگئی اور صحت یابی کا تناسب اب تک 25 فیصد ہے۔
