Swat

سوات، ٹریفک کے حادثات، دو خواتین سمیت چھے افراد زخمی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں ٹریفک کے دو حادثات میں دو خواتین سمیت چھے افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور دو مرد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ خوازہ خیلہ میں ٹی ایم اے کے دفتر کے قریب ٹریفک حادثہ میں محمود اور اختر علی زخمی ہوگئے، جن کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں