سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سر بانڈہ میں 15سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ش) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
