سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے چیف وارڈن حاجی محمد علی نے کہا ہے کہ موجودہ کرونا وبا میں سول ڈیفنس کے سیکڑوں رضا کار کام کر رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کے اجلاس میں انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن اس وقت ڈویژن پر مشتمل ہے۔ پھر ان ڈویژنز کو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس وقت سوات میں پانچ گروپ وارڈنز کام کررہے ہیں۔ ہر گروپ وارڈن کے ماتحت مختلف پوسٹ قائم ہیں۔ ہر پوسٹ میں 30 سے 40 رضاکار شامل ہیں۔ یہ رضاکار پھر 10 تا 20 مختلف سیکٹرز پر مقیم کیے گئے ہیں۔ اس وقت سوات میں تنظیم میں 1000 رضا کار موجود ہیں جوکرونا کے متاثرہ لوگوں کی خدمت اور کرونا سے بچنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔
Swat
