(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہینڈ سینیٹائزر میں الکوحل ہونے کی وجہ سے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر میں 70 سے 80 فیصد الکوحل ہوتا ہے جس کی وجہ سے مختلف گرم ممالک میں یہ حادثات کا سبب بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر کو آگ اور گرمی والی جگہ سے دور رکھیں۔ خاص کر گرمی میں سفر کے دوران ہینڈ سینیٹائزر کو گاڑی میں اے سی کے قریب ٹھنڈی جگہ یا جیب میں رکھیں اور گاڑی سے اترتے وقت اس کو اپنے ساتھ لے جایا کریں اور گاڑی میں نہ چھوڑیں۔ کیونکہ یہ گرمی میں آگ لگانے کا سبب بن سکتا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
