Swat

انتظامیہ کی کوششیں ناکام، ہزاروں سیاح سوات پہنچ گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سوات کے تمام سیاحتی مقامات بند کرنے اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ سوات کی سیاحتی مقامات پر پہنچ گئے۔ سوات کے داخلی راستوں پر پولیس کے ناکوں اور سیاحتی مقامات پر پولیس کی موجودگی کے باوجود بھی مرغزار، فضاگٹ، ملم جبہ، میاندم، باغ ڈھیرئی، مدین، بحرین، گبین جبہ، کالام، اتروڑ، گبرال، مہو ڈنڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور سوات کے مقامی لوگوں کا غیر معمولی رش رہا۔ بیشتر مقامات پر گھنٹوں تک ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ سوات میں انتظامیہ کی جانب سے تمام ہوٹلز بند ہونے کے باوجود لوگوں نے نجی رہائش گاہوں اور خیموں میں قیام کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔