Swat

مینگورہ بارامہ،دو بھائیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ لڑکا قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے محلہ بارامہ میں دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے 17 سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھائی سلما ن اور قادر کی ہمشیرہ شادی کی غرض سے گھر سے گذشتہ روز فرار ہوئی تھی اور ملزمان کو شک تھا کہ وہ مقتول رسول خان کے بھائی روزی خان کے ساتھ فرار ہوئی ہے، جس کی وجہ سے طیش میں آکر دونوں بھائیوں نے جاکر روزی خان کے چھوٹے بھائی رسول خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔