Swat

مٹہ ڈیران پٹے، بھائی کے ہاتھوں بہن اور جوان فائرنگ سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ ڈیران پٹی میں ایک شخص نے اپنی شادی شدہ بہن اور ایک جوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ کے مطابق 26 سالہ مسماۃ (ب ر) کی شادی حضرت علی سے ہوئی تھی، جو محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ اس کی اہلیہ چچا کے گھر میں بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ گذشتہ روز اس کے بھائی ملزم باچا زادہ نے چچا کے گھر جاکر اپنی ہمشیرہ مسماۃ(ب ر) اور24سالہ صاحب زادہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کو آلہئ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں