Swat

سابق صوبائی وزیر اور ماہرِ تعلیم حسین احمد کانجو سپردِ خاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر، ماہرِ تعلیم اور جماعت اسلامی کے رہنما حسین احمد کانجو 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ ذیا بیطس سے بھی متاثر تھے۔ گذشتہ روز ان کو علاج کے لئے سیدو تدریسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ گذشتہ روز وہ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ کانجو میں ادا کی گئی جس کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیے گئے۔ نرم مزاج رکھنے والے حسین احمد کانجو تنظیمِ اساتذہ پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور آل سوات ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ حرا سکول و کالج سسٹم کے صوبائی ڈائریکٹر تھے۔ 2002ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جس کے بعد ان کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا۔ سینٹ کے انتخابات کے بعد ایم ایم اے نے اپنے کچھ وزرا کو کابینہ سے فارغ کیا، جس کے بعد8وزارتوں کا قلم دان ان کو سونپا گیا۔ 2002ء کے انتخابات کے بعد بھی انہوں نے اپنے حلقہ سے انتخاب لڑا اور ناکامی کے باوجود دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے اپنے ووٹ بنک کو قائم رکھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔