Swat

بریکوٹ، صوابی کے خاندان کی گاڑی بریک فیل ہونے سے الٹ گئی، 20 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناوگئی میں صوابی سے سیر و سیاحت کے لئے آنے والے ایک ہی خاندان کے افراد کی گاڑی بریک فیل ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 خواتین سمیت 20افراد زخمی ہوگئے۔ پک اپ (ڈاٹسن) کے حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور امجد ولد خادم سرفراز ولد گل زادہ، ابراہیم ولد ایوب،اختر حسین ولد سردار حسین،سردار حسین ولد محمد حلیم،حسنین ولد جاوید،دولت محمد ولد محمد شیرین اور خواتین کو طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور ضلع صوابی سے ہے۔ سوات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ان افراد کی گاڑی سوات میں داخل ہوئی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔