(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوز اسالہ میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نایاب ولد افسر علی سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موٹر کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
Swat
