Swat

سوات کا رہائشی ایک اور شخص سعودی ریاض میں کورونا سے جاں بحق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے علاقہ من فوہا میں سوات سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔ 45سالہ سردار ساکن کوکڑئی سیدو شریف ایک عرصہ سے محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ جس رہائش گاہ ”دیرہ“ میں وہ مقیم تھا کے دیگر ساتھیوں کے مطابق ان میں کورونا کے علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں عملہ نے ان کو واپس بھیج کر کہا کہ بیڈ خالی ہونے پر ہم خود لینے آئیں گے۔ اس کے بعد وہ گذشتہ روز انتقال کرگیا۔ ساتھیوں کے مطابق دیرہ کے باقی ساتھیوں کو بھی تیز بخار اور خشک کھانسی ہے، لیکن ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر علاج اور سماجی فاصلہ دیرہ میں موجود ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔