Swat

گوشت کی پیداوار کے لیے جانور فربہ کرنے کا پروگرام سوات میں بھی شروع

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     گوشت کی پیداوار کے لیے جانور فربہ کرنے کا پروگرام سوات میں بھی شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں سول ویٹرنری ہسپتال سیدو شریف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں میں اے ڈی سی ریاض علی خان، ڈاکٹر سربلند خان، ڈی ڈی ایل سوات اور ویٹرنری آفیسرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈی ڈی ایل سوات کے نمائندوں نے زمین داروں کو جانور فربہ کرنے کی افادیت بیان کی۔ ڈاکٹر سردار علی ویٹرنری آفیسر نے کسانوں کو کنٹرول آف لائیوسٹاک، بیماریوں اور ویکسین کے منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تقریباً 70 فیصد جانوروں کو مفت ویکسین اور کرم کش ادویہ اور جانورفربہ کرنے کی افادیت بیان کی۔ اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع بھر میں تقریباً ہر گھر کے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے اور ادویہ فراہم کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔