سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ عام ٹرانسپورٹ کے علاوہ ایمبولینس سروس بھی عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مینگورہ شہر اور ضلع سوات کے تما م علاقوں میں پٹرول نا پید ہوگیا۔ پٹرول پمپ مالکان نے پمپوں کے سامنے شامیانے لگاکر پمپ بند کر دیے۔ پٹرول کی قلت کی وجہ سے ایمبولینس سروس بھی بند ہوگئی۔ ہسپتالوں کو اکسیجن پہنچانے والی گاڑیاں بھی تیل نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی نہیں کر رہیں۔ پٹرول کی قلت کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ کاروبارِ زندگی کے بیشتر شعبے جن کا تعلق پٹرول کے ساتھ ہے بند ہوگئے ہیں۔
Swat
