Swat

دریائے سوات میں دو نوجوان ڈوب گئے س

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ بائی پاس پر دونوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے۔ ایک کو زندہ، دوسرے کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق 18سالہ فرقان اور13سالہ حمید الرحمان سکنہ محلہ بسم اللہ، شاہدرہ مینگورہ بائی پاس روڈ پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے حمید الرحمان کی لاش اور فرقان کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں