Swat

سوات میں تیز آندھی اور طوفان، ایک شخص جاں بحق

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں تیز آندھی اور طوفان سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جمعہ کی شام مینگورہ شہر اور سوات کے دیگر علاقوں میں تیز آندھی سے درخت اور بورڈ وغیرہ اکھڑ گئے۔تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں طوفان کے دوران ایک گھر کی دیوار گرنے سے سولہ سالہ شاکر دیوار کے ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ مختلف علاقوں سے دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم مزید جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں