Swat

سانحہ بیاکند، خاندان کا آخری چراغ بھی بجھ گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند میں اہلیہ اور بیٹی کو قتل اور خودکشی کرنے والے شخص کا زخمی بیٹا بھی چل بسا اور ایک مکمل خاندان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگیا۔ سعد اللہ نے گذشتہ روز بیوی، بیٹے اور بیٹی پر فائرنگ کے بعد خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کیا تھا، اس کے نتیجے میں وہ خود، اس کی بیوی اور پانچ سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق اور سات سالہ بیٹا عبدالسلام شدید زخمی ہوا تھا، جو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ میاں بیوی اور دونوں بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ایک مکمل خاندان کا خاتمہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ سعداللہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ چھٹی پر آنے کے بعد ”کرونا“ کی وجہ سے فلائٹ کی بندش سے واپس نہ جاسکا۔ بے روزگاری کی وجہ سے والد کے روزانہ طعنوں اور تکرار سے اس نے اپنے پورے خاندان کا خاتمہ کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔