(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی تحصیل مٹہ سوات کے زیر اہتمام سید منور حسن کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ ریفرنس میں سید منور حسن کے ایصال ِثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، اور ان کی جد وجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ سید منور حسن پاکستانی سیاست کا ایک روشن ستارہ تھا۔
Swat
