Swat

سوات، 22 سو اسپیشل پولیس اہلکاروں کی بند تنخواہ جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے22سو اسپیشل پولیس اہلکار جن کو ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ محمو خان کے حکم پر دو ماہ پہلے مستقل کیا گیا تھا کو تنخواہ ادا کردی گئی۔ ان اہلکاروں کو عارضی طور پر دس ہزار روپے کے عوض بھرتی کیا گیا تھا۔ اے این پی کے دور حکومت میں ان کی تنخواہ 15 ہزار تک بڑھائی گئی تھی۔ دو ماہ قبل ان کو مستقل پولیس میں شامل کیا گیا تھا، لیکن محکمہ فنانس میں ان کی پنشن وغیرہ کی تیاری کی وجہ سے تنخواہ بند تھی۔ جمعہ کو بقایا جات ملا کر ان کو 75 تا 80 ہزار روپے کی رقم فی کس دے دی گئی۔ ان پولیس اہلکاروں کا بیلٹ نمبر بھی تبدیل کردیا گیا۔اب یہ اہلکار مستقل تصور ہوں گے۔ باقی پولیس اہلکاروں کی طرح 30 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کریں گے اور ان کو پیشن سمیت تمام وہ مراعات جو عام پولیس کو حاصل ہیں، ملیں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں