(باخبر سوات ڈاٹ کام)گریڈ بیس کے سیکرٹری اطلاعات تعینات ہونے والے ارشد خان کا تعلق سوات کے علاقہ بریکوٹ کے تعلیم یافتہ خاندان سے ہے۔ 1997ء میں ”پی سی ایس“ کا امتحان پاس کرنے والے ارشد خان اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بونیر، ملاکنڈ، ڈی آئی خان، ڈی جی ایکسائز، ڈی جی”ایف ڈی ایم اے“ سیکرٹری ایجوکشن، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ تعینات رہے۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں نقل مکانی کے دوران ”جینوا“ میں نقل مکانی پر ”یو این“ کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور نقلِ مکانی کرنے والے افراد کی بہتر نمائندگی کی، جس پر ”یو این“ اور دیگر ممالک کی جانب سے نقلِ مکانی کرنے والے افراد کے لئے امداد دی گئی۔ انہوں نے دورانِ ملازمت مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائند گی بھی کی۔ ارشد خان زمین داری بھی کرتے ہیں۔ چھٹی کے دوران اپنے باغات میں کام کرتے ہیں۔ پہاڑوں اور درختوں سے محبت کرنے والے ارشد خان ٹریکنگ کے دوران پاکستان کے مشکل اور بلند پہاڑوں پر سفر بھی کیا ہے۔ ارشد خان آج جمعہ کو سیکرٹری اطلاعات کا چارج سنبھالیں گے۔
Swat
