Swat

مانکیال بڈئی جبہ، گاؤں جلانے کے بعد شرپسندوں نے علاقے کا راستہ بھی بند کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے علاقہ بڈئی جبہ میں 100 گھروں کو جلانے کے بعد اہل علاقہ نے سیاحتی علاقے کا راستہ بھی بند کردیا۔ گذشتہ دنوں مانکیال میں کوہستانی قوم اور گوجر قوم کے سالوں سے جاری تنازعہ میں شرپسندوں نے سیاحتی مقام بڈئی جبہ میں چرواہوں کے 100 کچے گھروں کو آگ لگا دی تھی جس کو رپورٹ کرنے کے لیے سوات کے صحافیوں کی ایک ٹیم روانہ ہوئی۔ راستے میں شرپسندوں نے میڈیا کی ٹیم کو گھیر لیا۔ اور انہیں جبہ میں آگ کی نذر ہونے والے گھروں کی رپورٹنگ سے روکا۔ شرپسندوں نے بڈئی جبہ کے راستے میں بڑے بڑے پتھر رکھ کر راستہ کو گاڑیوں کے لیے بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ راستہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل کندیا پاس تک رسائی دیتا ہے مگر شرپسندوں کی وجہ سے سیاحوں کو بھی اب علاقہ کے اندر جانے نہیں دیا جاتا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔