(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بارہ سو سے زائد نجی سکولوں نے 4اگست کو تمام سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی سکولوں کی تنظیم ”پی ایس ایم اے“ کے صدر احمد شاہ نے مشرق کو بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چار اگست سے تمام نجی سکول کھل جائیں گے۔ دو دن میں سکولوں کی صفائی ستھرائی کا کام کیا جائے گا۔ 6اگست سے طلبہ سکولوں میں آئیں گے۔ اسی دن کلاسز کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات وینٹر زون ہے اور یہاں صرف جولائی میں چھٹی ہوتی ہے اور اگست میں سکول کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے باقی اضلاع کی تنظیموں نے بھی اگست میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Swat
