(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں اہلیہ کے انتقال کے اگلے دن شوہر بھی چل بسا۔ گذشتہ روز سابق ہیڈ ماسٹر سردار عالم کی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں اور جمعرات کو اگلے دن وہ بھی چل بسے۔ اس سے چند دن پہلے سردار عالم کے بھائی بھی انتقال کر گئے تھے۔ سردار عالم سابق ڈائریکٹر محکمہئ تعلیم بونیر خان کے بھائی، انجینئر مجیب عالم کے والد، ماہر تعلیم خورشید علی خان، اے ڈی اُو محکمہ تعلیم افتخار احمد خان کے چچا، ساجد علی ایڈوکیٹ اور سابق تحصیل نائب ناظم فضل حمید کے سسر تھے۔ فاتحہ خوانی بونیر خان کالونی اوڈیگرام میں ہورہی ہے۔
Swat
