Swat

کے پی ہیلتھ کیئر کمیشن کا اچانک معائنہ، بے قاعدگی پر ایک لیبارٹری سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے مینگورہ سیدوشریف میں موجود 13 نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ شخص شاہ حسین کو پیتھالوجی ٹسٹ میں مصروف پایا گیا، جس پر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رحمان کلینکل لیبارٹری کو بند کرکے سر بمہر کر دیا۔معائینے کے دوران فیصل کلینکل لیبارٹری اور ایکسرے، شفا سنٹرل کلینکل لیبارٹری، شاہ میڈیکل سنیٹر اور دیگر کو رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیے۔انہیں COVID-19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنے مراکز بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔