(باخبر سوات ڈاٹ کام)نیشنل یوتھ آرگنائزیشن نے ضلع سوات میں ممبرسازی مہم کا آغاز کردیا۔ فارم پر کرکے ممبر سازی مہم کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں صوبائی ایڈوائزر اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رحمت علی خان، نیشنل یوتھ کے صوبائی صدر طارق افغان ایڈوکیٹ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کاشف باچا، صوبائی آرگنائزر مراد مشوانی، ضلع سوات کے صدر حیدرعلی شاہ، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی 7 تحصیلوں کے 67 یونین کونسلوں میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی ممبر سازی کی جائے گی۔
Swat
