(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو جلد نجات ملنے والی ہے۔ لوگوں کی ن لیگ میں شمولیت تبدیلی سرکار کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ عوام دشمن حکمران سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عوام کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چکدرہ کالام اور بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس ویز کے منظور شدہ منصوبوں کو ختم کرانا پی ٹی آئی حکومت کا سوات اور شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ بحرین کالام روڈ پر 12 پلوں کے ٹھیکے کو سیاسی انتقام میں منسوخ کرنا اور دو سال عوام کو مشکل میں ڈالنا دوسرا بڑا کارنامہ ہے۔ جلد ہی خوشحالی کا دور آنے والا ہے۔ دوبارہ کالام اور بشام ایکسپریس ویز کو شروع کریں گے۔ انصاف کے نام پر نیازی حکومت میں انصاف کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے۔ وہ گذشتہ روز سوات کالام میں سیکڑوں افراد کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
Swat
