(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس نے اموات کی سنچری مکمل کرلی۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اموات کی تعداد100 ہوگئی۔ مزید 10 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2758 ہوگئی۔ مزید24افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد2344ہوگئی۔ 648 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظا ر ہے۔
Swat
