Swat

ہوٹلز پر چھاپے، کالام میں احتجاجی مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادی کالام میں انتظامیہ کے ہوٹلوں پر چھاپوں کے خلاف ہوٹلز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور ہوٹلوں کی بندش کو ظالمانہ فیصلہ قرار دیا۔ آل کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالودود نے احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوات انتظامیہ یا تو ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی انٹری بند کردے یا کالام میں کاروبار کو کھلا رہنے دیا جائے۔ اگر یہ رویہ نہیں بدلا گیا تو ہم تمام ہوٹلز اور مارکیٹوں کو کھلا رکھیں گے اور کسی قسم چھاپے یا جرمانے کو نہیں مانیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔