(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے کانجو ٹاؤن شپ میں پولیس جوان عمران نے نہر میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچالی۔چار بہنوں کے اکلوتے بھائی طلحہ کو بروقت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ کانجو مجیب عالم خان کے مطابق کانجو ٹاؤن شپ میں مینگورہ سے چچا کے ہاں آنے والاپانچ سالہ بچہ محمد طلحہ ولد امیرزیب سکنہ مینگورہ نیک پی خیل نہر میں ڈوب گیا۔ گشت پر موجود پولیس اہلکار عمران نے پانی میں چھلانگ لگاکر بچے کو زندہ نکال لیا اور طبی امداد کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا۔ بروقت طبی امداد دینے کے بعد بچے کی حالت بہتر ہوگئی۔محمد طلحہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔
Swat
