(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ واٹر اینڈ سنٹیشن کمپنی کی جانب سے ٹیوب ویلز آپریٹر ز کو اتوار کے روز معاوضہ نہ دینے کے خلاف آپریٹرز نے ہڑتال کی اور شہر کے تمام ٹیوب ویلز کو تالے لگادئے۔جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دن بھر پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور پینے کا پانی بھی دستیاب نہ ہوا۔ٹیوب ویلز آپریٹرز کا کہنا ہے کہ وہ چھٹی کے باوجود بھی اتوار کے روز کام کرتے ہیں لیکن انہیں اس کا اضافی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔
Swat
