Swat

سیاح سوات آنے کی زحمت نہ کریں، انتظامیہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ نے ملک بھر کے لوگوں کو ایک بار پھر مطلع کیا ہے کہ ”کرونا“ کے دوران وہ سوات آنے کی کوشش نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری شدہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹورسٹ حضرات کو دوبارہ مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات کے تمام سیاحتی مقامات جن میں میاندم،گبین جبہ، بحر ین، کالام اور دیگر علاقے شامل ہیں،کرو نا وائرس کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہیں۔ کسی بھی سیاح کو ان علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس لئے تمام سیاح سوات آنے سے اجتناب کریں اور کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔