Swat

پولیس کا کام انصاف پر مبنی تفتیش کو یقینی بنانا ہے،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی آئی جی کرائمز اینڈ انوسٹی گیشن خیبر پختون خواہ یامین خان نے کہا کہ پولیس کا کام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ میرٹ اور انصاف پر مبنی تفتیش کو ہرصورت یقینی بنانا ہے اورپوری محنت اور لگن سے کام کرنا ہے تاکہ مظلوم کو مکمل انصاف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صا ف وشفاف طریقے سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سوات کے دورہ کے دوران ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوسٹی گیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سوات نظیر خان بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔