(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے خاتون کو 60لاکھ روپے کا باؤنس چیک دینے اور خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد انور کے مطابق رنگ محلہ کی رہائشی خاتون مسماۃ (ش) نے درخواست دی تھی کہ ملزم محمدنثار سکنہ ٹیٹا بٹ خوازہ خیلہ ان سے اور ان کے بھائی ہدایت اللہ سے کاروبا رکے دوران سونا،گاڑیاں اور نقدی لیکر بعدازاں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔جب رقم اور سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا تو 60لاکھ روپے کا چیک دیا مگر بینک میں مطلوبہ رقم موجود نہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ420اور489Fکے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Swat
