(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ پولیس نے قمار بازی کی محفل پر چھاپا مار کر5 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے باغ ڈھیرئی میں سنو کر کلب پر چھاپا مارا جہاں پانچ افراد قمار بازی میں مصروف تھے۔ پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ایک لاکھ بائیس ہزار روپے بھی برآمد کیے۔
Swat
