Swat

خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن ٹیم کا بحرین اور مٹہ تحصیلوں میں اچانک معائنہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم نے سوات کے  مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور مٹہ تحصیلوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔  معائینے کے دوران میں ہومیوڈاکٹر ہونے کی دعویدار شاہدہ عزیز کو الٹراساؤنڈ اور شکیل احمد کے ایکسرے میں نان کوالیفائیڈ فرد کو ریڈیالوجی خدمات سر انجام دینے کے عمل میں مصروف پایا گیا۔ پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زین میڈیکل سنٹر اور حمید ڈیجیٹل ایکسرے کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔ مسماۃ یاسمین، مسماۃ حمیدہ نعمت، مسماۃ عظمت مصباح اور مسماۃ شاہین صلاح الدین کو اپنے اپنے کلینک فی الفور بند کرکے ختم کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔