Swat

ٹاؤن شپ، صفائی کی ناقص صورتحال پر ریزیڈنٹ سوسائٹی کا ایکشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پوش علاقہ کانجو ٹاؤن شپ کی ریزیڈنٹ سوسائٹی نے ٹاؤن میں صفائی کی ناقص صورت حال اورجانوروں کی آماجگاہ بننے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور ان سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔وفد نے کانجو ریذیڈنٹ سوسائٹی کے صدر امجدکمال زئی کی صدارت میں ملاقات کرتے ہوئے پی ڈی کو ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹاؤن شپ کی چاروں طرف باڑ نہ ہونے کے باعث جانورداخل ہوتے ہیں، جس سے نہ صرف غلاظت بڑھ رہی ہے بلکہ چرواہے امن وامان کے لئے بھی بڑا مسئلہ بن رہے ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹاؤن کی حدودمیں کوئی جانور چرنے داخل نہیں ہوگا اوراس مقصدکے لئے تین اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صفائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔