Swat

سوات،سول سوسائٹی کا جنگلات کی کٹائی کے خلاف احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سول سوسائٹی نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف ”ونہ بچ کڑیی“ کے نام سے مہم کا آغاز کردیا۔ مہم کے پہلے مرحلے میں نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر خالد محموداور دیگر نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ حکومت اورمحکمہ ئجنگلات کی سر پرستی میں ٹمبر مافیا سوات کے جنگلات کا صفایا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر کو اس لئے تبدیل کیا گیا کہ انہوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام جنگلات کی کٹائی کے خلاف اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک جنگلات میں کٹائی بند نہ کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔