Swat

بارامہ، دو نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے محلہ بارامہ میں دو نوجوان دوست اور رشتہ دار پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 29سالہ اسد ولد اکبر اور 22سالہ ارشاد ولد شیر علی گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ارشاد اہل خانہ کے ساتھ کچھ دن پہلے کراچی سے سوات منتقل ہوئے تھے۔ پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا تھا جس میں کوئی زہریلی چیز تھی کیونکہ دونوں خون کی الٹیاں کر رہے تھے۔ دونوں کے والدین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے سمپل لے کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔