Swat

سوات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نان کسٹم پیڈ (کٹ، ویلڈ) غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ڈی پی اُو سوات نے تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام ایس ایچ اوز خصوصی ناکہ بندیوں کے دوران غیر قانونی کٹ، ویلڈ گاڑیوں کو پکڑیں اور جن مکینک کی دکانوں میں یہ تیار ہوتی ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان کو کارکردگی رپورٹ دیں۔ واضح رہے کہ کچھ افراد بڑی تعداد میں گاڑیوں کے پارٹس جاپان سے کباڑ میں منگوا کر ان سے گاڑیاں بناتے ہیں۔ اب تک لاکھوں کی تعداد میں یہ غیر قانونی گاڑیاں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں چل رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔