(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکٹ اجلاس میں مالی سال 2020-21کے لیے 615 ملین روپے پرمشتمل بجٹ سفارشات کومنظورکرکے بجٹ کوحتمی منظوری کے لیے سینیٹ بھجوانے اوریونیورسٹی میں داخلے کے لیے عمرکی بالائی حدختم کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوایونیورسٹیزایکٹ2012ء کے نفاذکے بعدسوات یونیورسٹی کاپہلااور مجموعی طورپر چونتیسواں سینڈیکٹ اجلاس زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہوا، جس میں سینڈیکٹ کے ممبران پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) غضنفرخان، چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئرسیدامتیازحسین گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری (یونیورسٹیز) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاویدارباب اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات کے مالی سال 2020-21کے لیے فنانس اینڈ پلاننگ(ایف اینڈپی سی) کے بارہویں اجلاس میں مرتب کی گئی، بجٹ سفارشات کوپیش کیاگیاجس کاتخمینہ 615 ملین روپے لگایاگیاہے۔ سینڈیکٹ کے ممبران نے تفصیلی بحث کے بعدبجٹ تخمینہ کی توثیق کردی جس کے بعداب بجٹ سفارشات کوحتمی منظوری کے لیے سینیٹ بھیجوا دیاجائے گا۔
Swat
