Swat

بائی پاس روڈ،تیز رفتارگاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، ایک جاں بحق، ایک زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں بائی پاس روڈ فضاگٹ پر تیز رفتار پک اپ گاڑی سڑک کنارے کھڑے دو افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پک اپ کی ٹکر سے 85 سالہ باچا سید ساکن فضاگٹ موقع پر جاں بحق اور 55سالہ سید محمد خان ساکن شاہدرہ شدید زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کریم اللہ ساکن رنگ محلہ کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔